حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی یونیورسٹی قم ایران میں زیر تحصیل حجۃ الاسلام بضاعت حسین رضوی نے حال ہی میں حضرت زہرا کی شان میں گستاخی کرنے والے پاکستان کے حنفی فرقہ سے تعلق رکھنے والے اشرف جلالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ دخترؐ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
مولانا بضاعت رضوی نے کہا کہ ظاہر ہے جنہوں نے اسلام اپنے بدکردار بزرگوں سے لیا ہے وہ بھلا صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو کیا سمجھیں گے۔
احادیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشنی میں سیدہ فاطمہ زہرا (س) آیت تطہیر کا مصداق ہیں اور اصحاب کساء میں سے ہیں، حضور (ص) نے بی بی فاطمہ زہرا (س) کی ناراضگی کو اپنی ناراضگی کا سبب قرار دیا اور فرمایا کہ جس نے فاطمہ زہرا (س) کو ناراض کیا اس نے اللہ کو ناراض کیا اور جس نے فاطمہ زہرا (س) کو راضی کیا، اس نے رسول اللہ کو اور اللہ تبارک و تعالی کو راضی کیا۔ لہذا سیدہ کائنات (س) کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے اللہ اور اس کے رسول (ص) کو ناراض کیا ہے۔
مولانا نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ناصبی فکر کے حامل ایک شخص نے حضرت امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے دشمن کا دفاع کیا تھا۔ آج سیدہ نساء العالمین بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے اپنے یزیدی کردار کو بے نقاب کیا ہے۔ اور وہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں ہی برباد کر رہا ہے۔
ہم بیدار ضمیر افراد مردہ ضمیر جلالی اور اس کے حامیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
اور خدا سے دعا کرتے ہیں اگر ان جیسے افراد اپنی غلطیوں پر مصر ہیں تو ان کو اخروی عذاب کے ساتھ ساتھ دنیوی عذاب میں بھی گرفتار فرما۔آمین۔